بچھڑا وہ کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
ہارون آباد کے معروف صحافی و اسٹام فروش ڈاکٹر آصف انجم چوہدری انتقال کر گئے
ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے ضلعی نائب صدر بہاولنگر اور جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان کے کوآرڈینیٹر خرم شہزاد ملک کا مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ہارون آباد کے معروف صحافی ہمدرد اور ملنسار شخصیت معروف صحافی ہمارے پیارے بھائی ڈاکٹر آصف انجم چوہدری اسٹام فروش احاطہ تحصیل آفس ہارون آباد جو کہ اس دنیا فانی سے رخصت فرماگئے تھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بے شک مرحوم کا خلاء کوئی اور پر نہیں کر سکتا مگرموت برحق ہے اور ہر ذی روح نے ایک دن موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور اس تلخ حقیقت کو کبھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے ضلعی نائب صدر بہاولنگر اور جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان بہاولنگر کے کوآرڈینیٹر خرم شہزاد ملک نے مرحوم کے انتقال پر جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد و سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ زمانے میں بہت کم پیدا ہوتے ہیں جو دوسروں کے درد و غم کو اپنا درد وغم سمجھتے ہیں اور بنی نوع انسان سے حقیقی پیار کرتے ہیں ایسے لوگ مر جانے کے بعد بھی دلوں میں ہمیشہ اپنا گھراور اعلیٰ درجے والا بہترین مقام اور اپنا ایک وجود رکھتے ہیں ہم ایسی ہی ایک خوبصورت شخصیت اور درد دل رکھنے والے اپنے پیارے بھائی سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو گئے ہیں ایسے لوگ زمانے بھر میں ہزاروں میں سے ایک ہوتے ہیں۔ ایسے انسان کی موت ایک بہت بڑا دلی صدمے سے ہرگز کم نہیں ہوتی ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرماکرانہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور مرحوم کے لواحقین اور وارثان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔

































