واشنگٹن (ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس کی جانب سے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق عشایئے کے دوران فائرنگ کی آواز سنی گئی جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے صدر ٹرمپ کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔
تقریب میں موجود ایک سکیورٹی اہلکار کے مطابق سات سے آٹھ گولیاں چلنے کی اطلاعات ہیں۔
مشتبہ حملہ آور کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئیں کہ آیا اسے ہلاک کر دیا گیا یا حراست میں لے لیا گیا۔
تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند لمحے قبل سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو ’گرفتار‘ کر لیا گیا۔
بھاری اسلحہ سے لیس سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے صدر کو مقام سے منتقل کیے جانے کے بعد اب پہلی بار ان کا بیان سامنے آیا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ’میں نے کہا ہے کہ تقریب جاری رکھی جائے تاہم حتمی فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی میں کیا جائے گا۔‘

































