بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد اور قونصل جنرل بارسلونا مرادعلی وزیر کے کاتالان قیادت سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمداور قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر نے کاتالونیا کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سب سے اہم ملاقات کاتالان صدر Salvador Illa سے ہوئی، جس میں پاکستان اور کاتالونیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، جبکہ دونوں اطراف نے مستقبل میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس کے بعد صوبہ کاتالونیا کے گورنر Carlos Prieto Gómez سے ملاقات میں انتظامی امور، امیگریشن اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی، اور باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔
دیگر ملاقاتوں میں ہسپانوی وزیر صنعت و تجارت Jordi Hereu کے ساتھ صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع، کاتالان وزیر داخلہ Núria Parlon کے ساتھ سکیورٹی اور کمیونٹی امور، وزیر خارجہ امور Jaume Duch کے ساتھ سفارتی تعلقات اور بین الاقوامی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسی طرح وزیر تعلیم Esther Niubó کے ساتھ تعلیمی تعاون، وزیر برائے سماجی حقوق Mònica Martínez Bravo کے ساتھ کمیونٹی انضمام اور سماجی بہبود، جبکہ وزیر قانون Ramon Espadaler کے ساتھ قانونی اور قونصلر معاملات پر گفتگو کی گئی۔
علاوہ ازیں سابق اسپیکر Meritxell Batet، سابق کاتالان صدور José Montilla اور Artur Mas، اراکین پارلیمنٹ اور مختلف ممالک کے سفیروں و قونصلز سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔
ان ملاقاتوں میں پاکستان اور کاتالونیا کے درمیان تجارت، تعلیم، سکیورٹی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
































