بھکر(ویب ڈیسک) بھکر میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
تفصیل کے مطابق مرنیوالوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ بستی چانڈیا میں زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
































