اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان آئیں لیکن انہوں نے اسلام آباد آنے کے لیے ایک شرط بھی رکھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ میرے پاس یکم اپریل کو ہی یہ خبر آ گئی تھی کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات پاکستان میں ہونے جا رہے ہیں لیکن معاملے کی حساسیت کے باعث یہ مسئلہ پیش آ رہا تھا کہ خبر چلائیں تو کیسے چلائیں کیونکہ اگر ہم یہ خبر اس وقت بریک کر دیتے تو ایک طوفان برپا ہو جاتا اور پھر ان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والے عوامل سرگرم ہو جاتے۔































