ڈیرہ اسماعیل خان (روزنامہ سچ) پیپلز پارٹی نے آزاد امیدواروں کے سونامی میں خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی سیٹ جیت لی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقے این اے 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فتح اللہ خان نے 56935 ووٹ حاصل کئے ،
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار عبید الرحمان 48343 حاصل کر سکے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدورا شعیب ناصر 23106 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

































