اسلام آباد (روزنامہ سچ نیوز )مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے جلد ہی خوشخبری آنے کا امکان ہے کیونکہ 16 مئی سے پٹرول کی قیمت میں بھاری کمی متوقع ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ 16 مئی سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے اس کے علاوہ ڈیز ل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ آئل انڈسٹری ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باعث متوقع ہے ۔

































