لاہور ( روزنامہ سچ ) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج میں تاخیر کا مطلب ہمیں اچھی طرح پتہ ہے، لاہور میں نتیجہ اچانک تبدیل ہوا۔بلاول بھٹو زرداری کی کلیئر لیڈ تھی، ہر چینل پر آ چکی تھی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ ایپ بند کردی گئی تو ہم الیکشن کمیشن پہنچے، ہم گالی گلوچ اور دھونس دھمکی کی سیاست نہیں کرتے۔بلاول بھٹو زرداری کی کلیئر لیڈ تھی، ہر چینل پر آ چکی تھی۔
شیری رحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ بہت سے رزلٹ ہیں جنہیں ہم احترام سے قبول کرتے ہیں، 87 نتائج کے بعد صبح 6 بجے ہمارےچیف پولنگ ایجنٹ کو کمرے سے نکال دیا، ہم پٹیشن لے کر لاہور ہائی کورٹ گئے۔ہمیں دروازہ کھولنا اور کھلوانا بھی آتا ہے، انٹرنیٹ بند کیا گیا، مجھے تو کوئی سیکیورٹی صورتِ حال نظر نہیں آئی۔

































