اسلام آباد (روزنامہ سچ) وفاقی وزراء کیلئے مسلم لیگ (ن) کے 15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لیگی قیادت نے جن 15 رہنماؤں کے نام وفاقی وزراء کی فہرست میں شامل کئے ہیں ان میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف شامل ہیں۔ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، شزا خواجہ، ریاض الحق اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اویس احمد لغاری، طارق فضل چوہدری، راجہ قمر الاسلام، رانا تنویر حسین کو بھی زیر غور فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔































