اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ فارم 45یا 47کا معاملہ الیکشن کمیشن دیکھ رہا ہے،نگران حکومت کا ان فارمز سے کوئی لینا دینا نہیں،اگر کسی امیدوار کو شکایت ہےتو قانونی فورم موجود ہیں۔
سے روانگی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی امیدوار کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو اس کو انصاف ملنا چاہیے، نگران وزیر ہوں مختلف امور کی انجام دہی کیلئے الیکشن کمیشن آتا رہا ہوں،الیکشن کمیشن 22 فروری تک مکمل نتائج دینے کا پابند ہے۔
این اے 163بہاولنگر،الیکشن کمیشن نے اعجاز الحق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،شوکت بسرا کو شکست
ان کا مزید کہناتھا کہ آئین کے مطابق آزاد امیدوار وزیراعظم کیلئے کھڑا ہوسکتا ہے،جو اکثریت رکھے گا وہ چاہے کسی پارٹی کا ہو یا آزاد وزیراعظم بن جائے گا۔































