لاہور (روزنامہ سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے لاہور کے حلقہ NA 128 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد وہ عطا تارڑ کے انتخابی حلقے NA 127 پہنچے جہاں انہوں نے امیدوار کا ہاتھ پکڑ کر ہوا میں بلند کیا اور وکٹری کا نشان بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز کے ہمراہ جب NA 128 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مسلم لیگ ن نے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اس حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا بلکہ عون چوہدری کی حمایت کی ۔































