اسلام آباد(روزنامہ سچ)مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت نہ بننے پر اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟بڑے نام سامنے آ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت سازی کے معاملے پر وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے لیکن ناکامی کی صورت میں اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا ہے،اپوزیشن لیڈر کیلئے بیرسٹر گوہر خان ،شیر افضل مروت اور علی محمد خان کے نام سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے شیر افضل مروت کا نام دیا،شیر افضل مروت کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے علیمہ خان سرگرم ہو گئیں
عمران خان کی بہن علیمہ خان نےاپوزیشن لیڈر کے لیے نام تجویز کردیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیرسٹرگوہر خان بھی اپوزیشن لیڈر کیلئے فیورٹ ہیں ،پارٹی کی جانب سے علی محمد خان کا نام تجویز کیا جارہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔































