پشاور(روزنامہ سچ) الیکشن 2024میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی۔
پشاور میں ہونے والے احتجاج میں نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے خطاب کیا ، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں،یہ ملک ترقی کرے گا،اپنا نظریہ نہیں چھوڑنا۔
انہوں نے درخواست کی کہ ہے الیکشن کے تمام نتائج کو درست کیا جائے،وہ جماعت حکومت بنائے جس کو عوام نے ووٹ دیا،ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے،عوامی حکومت ہی ملک میں تبدیلی لائے گی،پاکستان اور کے پی ترقی کرے گا، پاکستان کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گے































