لاہور(سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومتیں چندے سے نہیں چلتی اس کے لئے وژن کا ہونا ضروری ہے جو کہ خان صاحب کے پاس نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے این اے 124 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ہونے والی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا،بجلی ،گیس سمیت دیگراشیاکی قیمتیں بڑھادی گئیں،چندہ مانگ کرحکومتیں نہیں چلتیں، نوازشریف نے کبھی عوام سے چندہ نہیں مانگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جعلی مینڈیٹ لےکراقتدارمیں آئے،عمران خان کے پاس کوئی وژن نہیں ، 2013 میں 16 ،16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا،نوازشریف نے عوام سے جووعدہ کیااسے پوراکیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے پیٹ کاٹ کر بجلی گھر لگائے ،چین کی مددسے 42ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،عوام کے دلوں میں نواز شریف بستے ہیں،نیازی صاحب جتنا مرضی جھوٹ بول لو، جھوٹ کے پاو¿ ں نہیں ہوتے،جہاں جاتاہوں لوگ کہتے ہیں ووٹ نوازشریف کودیے جعلی خان کہاں سے آگیا،بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی غیرت کو للکارا تھا،نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو کرارا جواب دیا تھا۔