اسلام آباد (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا خورشید شاہ سے رابطہ ، قومی اسمبلی کے باہر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔جیونیوز کے مطابق سردار ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے رابطہ کرکے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کے باہر اجلاس میں شرکت کی دعوت جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت سے مشورہ کرکے جواب دیں گے ۔واضح رہے کہ اپوزیش لیڈر میاں شہباز شریف کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد آج مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اپوزیشن رہنما تقاریر کریں گے اور شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا جائیگا ۔