راولپنڈی(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل پنجاب کامل علی آغا نے سابق وزیر اعظم اور مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین اور صدر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب کے 17 اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اعلان کر دیا جس میں زبیر احمد خان کو پاکستان مسلم لیگ ق ضلع راولپنڈی کا صدر اور راجہ فیاض تبسم کو راولپنڈی ضلع کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا اس موقع پر راولپنڈی میں مسلم لیگ ق کے کارکنان اور دیگر ممبران نے”سچ نیوز انٹرنیشنل”کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ چوہدری برادران اور جنرل سیکرٹری پنجاب کامل آغا کو ایک اچھی اور موثر ٹیم چننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کارکنان اور دیگر ممبران کی طرف سے زبیر احمد خان کو مسلم لیگ ق کے صدر راولپنڈی اور راجہ فیاض تبسم کو جنرل سیکرٹری راولپنڈی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے ہمارے بھائیوں پر اعتماد کیا اور ہماری دعا اور سپورٹ ہمیشہ مسلم لیگ ق قیادت اور دیگر کارکنان کے ساتھ ہمیشہ رہے گی اللہ تعالی مسلم لیگ ق کے قیادت کو مزید کامیابی اور کامرانی نصیب کرے۔آمین