اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں۔
شیر افضل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف کو اگر سرکاری موقف دینا بھی ہے تو کسی سنجیدہ شخص سے دلوائیں، شیر افضل مروت غیر سنجیدہ شخص ہیں ان کا دعویٰ بچگانہ ہے۔ان کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں، شیر افضل کی باتیں کامیڈی شو والی ہیں، میں تو انہیں سنجیدہ شخص نہیں سمجھتا۔شیرافضل مروت کامیڈی شو تو کرسکتے ہیں، لیکن سنجیدہ سیاستدان نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی والوں کو پتہ چل گیا ہے کہ اب ان کی حکومت نہیں بن رہی۔
جے یو آئی کا حکومت کا حصہ بننے سے انکار،اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان
اُن کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی سے رابطہ کرنا ہوتا تو کسی سنجیدہ شخص کے ذریعے رابطہ کرتے، ایک ایسا شخص جس کی سنجیدگی پر سوالات اٹھتے ہیں اس کے ذریعہ رابطہ کیوں کرتے،کبھی کہتے ہیں 160 سیٹیں ہیں، ہوا میں باتیں کرتے ہیں، انہیں خود بھی نہیں پتہ کتنی سیٹیں ہیں۔































