راولپنڈی مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کی نشست پر آزادامیدوار کو شکست دیدی۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز” کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 میں( ن) لیگ کے حنیف عباسی 96ہزار 649ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، آزادامیدوار شہریار ریاض 82ہزار 613ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔































