اسلام آباد(روزنامہ سچ نیوز)پاکستان کے سب سے بڑے انتخابات کی پولنگ کیلئے وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 62 اور پی پی 28 میں پولنگ کیلئے وقت میں 2 گھنٹے کا اضافہ کرتے ہوئے 7 بجے تک ووٹنگ کی اجازت دیدی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق نتائج کا سلسلہ ایک گھنٹے کے بعد شام 6 بجے جاری کرنے کا آغاز ہو گا۔
ملک کے 855 قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدواروں میں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کیلئے عوام نے بھر پور طریقے سے حق رائے دہی کا استعمال کیا، پولنگ سٹیشنز پر بھر پور رش دیکھنے میں آیا۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں 882 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔عام انتخابات کیلئے پورے پاکستان میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔































