نئی دہلی(سچ نیوز)ہندوستانی ریاست آسام کے ادال گڑی میں ایک ٹرین میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 11 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دھماکے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،سیکیورٹی فورسز اور پولیس دھماکے کی اطلاع ملتے ساتھ ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین ریاست آسام میں چلنے والی انٹر سٹی ٹرین میں ہونے والے بم دھماکے سے 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،یہ بم دھماکہ ایک انٹرسٹی ایکسپریس کی بوگی میں ہوا۔ ڈی آئی جی انوراگ اگروال نے بتایا کہ ایک پولیس ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔ دھماکہ ہرسنگا اسٹیشن پر رنگیا- ڈیکارگاوں انٹرسٹی ایکپسیریس میں ہوا۔ اس میں 11 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ شام سات بجکر چار منٹ پر ہوا۔ ڈی جی پی پلب بھٹاچاریہ نے بتایا کہ یہ دھماکہ ٹرین کے ہریسنگا سٹیشن پر پہنچے سے چند منٹ قبل ہوا۔