واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں، ان اداروں اور شخصیات پر الزام ہے کہ یہ ایران کے بینکاری شعبے کی مدد کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان اداروں اور شخصیات نے اربوں ڈالر کا تیل پار کرانے میں مدد دی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ان بینکوں پر پابندیاں عائد کر دے گا جو ان چینی ریفائنریز کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو اپنے بحری جہاز آبنائے ہُرمز سے نکلوانے کے لیے ٹول ادا کر رہی ہیں۔
امریکہ میں غیر قانونی اثاثوں کے کنٹرول کے محکمے Ofac نے بھی ایرانی حکومت کو ٹول ادا کرنے والی کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے۔
اوفیک کے مطابق چینی صوبے شنڈونگ میں کئی آزاد چینی کمپنیاں ایرانی تیل درآمد کرتی یا اسے ریفائن کرتی ہیں۔
