واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل سے باخبر ہیں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم کی اپیل پر جلد رد عمل دیں گے۔
ادھر سینئر ایرانی عہدیداروں نے بھی کہا ہے کہ ایران وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں 2ہفتے توسیع کی درخواست کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد ٹھوس نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی صدر سے درخواست کی کہ سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے ڈیڈ لائن میں2 ہفتوں کی توسیع کی جائے۔ وزیراعظم نے جذبۂ خیرسگالی کے تحت ایران سے آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کے لیے کھولنے کی بھی درخواست کردی۔

































