اسلام آباد (سچ نیوز) اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور اتوار کے روز ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ ہوئی جس میں عزیز و اقارب اور چند قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔نکاح کی تقریب میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ تحریک انصاف کے بعض رہنماﺅں نے شرکت کی۔
تصویر: ٹوئٹر
حمزہ علی عباسی کی دعوت ولیمہ کل (پیر کو) ہوگی جس میں اداکاروں اور دوست احباب کے علاوہ کئی وفاقی وزرا سمیت وزیر اعظم عمران خان کی شرکت کا بھی امکان ہے۔
تصویر: ٹوئٹر
دوستوں نے ان کیلئے بیچلرز پارٹی منانے کی بھی کوشش کی لیکن انہوں نے دوستوں کو اپنے گھر بلالیا اور ان کے ساتھ باربی کیو پارٹی رکھی ۔