ممبئی (سچ نیوز) انڈیا کے نوجوانوں کیلئے ممبئی ایک ایسا شہر ہے جہاں وہ اپنے سپنوں کی تکمیل کیلئے جاتے ہیں ، بہت سے کامیاب ہوتے ہیں اور متعدد گمنامی کی موت مرجاتے ہیں۔ بعض دیگر ممالک کے نوجوان بھی قسمت آزمائی کیلئے ممبئی کی فلم نگری کا رخ کرتے ہیں۔ انہی نوجوانوں میں سے ایک مندنا کریمی بھی ہیں جن کا تعلق تو ایران سے ہے لیکن وہ اب بالی ووڈ میں اپنی شناخت بناچکی ہیں۔ زیر نظر تصویر ان کی اس وقت کی ہے جب وہ ایران میں رہتی تھیں اور اس وقت ان کی عمر صرف 15 برس تھی۔ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا اور پرورش پانے والی منیزے کریمی (المعروف مندنا کریمی) کی والدہ ہندوستانی ہیں اسی لیے انہوں نے بھی بہت سے نوجوانوں کی طرح بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اور آج چند ایک فلمیں اور ماڈلنگ پراجیکٹس کرنے کے بعد اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔مندنا کریمی نے اپنی حجاب والی تصویر کے ساتھ بکنی کی تصویر بھی شیئر کی ۔ خیال رہے کہ مندنا کریمی بالی ووڈ کی انتہائی بولڈ اداکاراﺅں کی فہرست میں شامل ہیں جن کیلئے ٹو پیس (بکنی ) میں آن کیمرہ آنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔مندنا کریمی نے اپنی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تب اور اب ، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آج سے 15 سال پہلے میں جوتھی اور آج جو کچھ بھی ہوں ، اس کیلئے مجھے بہت لمبا سفر طے کرنا پڑا ہے۔ سکول ختم ہونے کے بعد میں نے اپنے سپنوں کی تلاش میں ایران چھوڑ دیا تھا۔ میں نے پورے ایشیا کا سفر کیا اور آخر کار میں انڈیا پہنچی جسے میں اپنا گھر کہتی ہوں۔ انتہائی سخت محنت کے بعد میں نے فلموں میں کام کرنا شروع کردیا“۔مندنا کریمی نے مزید کہا” میں تمام لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سخت محنت کے بعد آپ اپنے سپنوں کو حقیقت کا رنگ دے سکتے ہیں، خود پر یقین کرنا کبھی نہ چھوڑیں اور جو آپ چاہتے ہیں اس کیلئے لڑتے رہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جو آپ کو کہیں گے کہ تم یہ نہیں کرسکتے لیکن آپ محنت کرتے جائیں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی“۔