اسلام آباد(سچ نیوز )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے کا پولیس مین نہیں بننے دیں گے ، پاکستان پوسٹ کے ٹکٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیاتاہم موجودہ حکومت کے دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ٹکٹ نگراں حکومت کے دور میں جاری ہوئے ، کیا حکومت نے ان ٹکٹوں سے اظہار لا تعلقی کر دیا ؟ کیا حکومت کشمیر کی اخلاقی حمایت سے پیچھے ہٹ رہی ہے ؟وہ کونسی خفیہ طاقتیں ہیں جنھیں خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سینیٹ میں خطاب کے دوران رضا ربانی نے کہا کہ کیا سب ایک سپرپاوور کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے اشارے نظر آرہے ہیں لیکن ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ حکومت سفارتی زبان استعمال کرے، دنیا کو بتائے کہ بھارت مذاکرات سے انکارکیوں کرتا ہے، پاکستان کی افواج اور عوام بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھپکیوں میں نہیں آنے والے ہیں۔
بھارت کوخطے میں پولیس مین نہیں بننے دیں گے :رضا ربانی
بھارت کوخطے میں پولیس مین نہیں بننے دیں گے :رضا ربانی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد
منجانب
AvaniAdmin
29/04/2026
آبنائے ہرمز کی بندش عالمی امن اور ترقی پذیر ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے: پاکستان
منجانب
AvaniAdmin
28/04/2026
حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، رانا عارف اقبال
منجانب
AvaniAdmin
28/04/2026
واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
منجانب
AvaniAdmin
26/04/2026
وزیراعظم کی سولر پینلز درآمدات کی آڑ میں120 ارب روپےکی منی لانڈرنگ کے ذمہ داروں کیخلاف خلاف فوری کارروائی کی ہدایت
منجانب
AvaniAdmin
26/04/2026