نئی دہلی (سچ نیوز) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر کروک شیترا میں بین الاقوامی گیتا فیسٹیول 2018ءمیں سبز رنگ کے غبارے جن پر پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے بچوں کے ہاتھوں میں پائے گئے ، میلہ 7دسمبر کو شروع ہو اجو 23دسمبر تک جاری رہے گا۔پولیس کا کہنا ہے بچے ان غباروں سے کھیل رہے تھے، آدریش پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او چھوٹورام کے مطابق مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے میڈیا کو بتایا بعض نوجوانوں کے ہاتھوں میں بھی یہ غبارے موجود تھے، غبارے پولیس چوکی کے پاس بھی پائے گئے تھے۔