کراچی: سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار شہریوں کے اغوا اور تشدد میں ملوث

کراچی میں شہری کے اغوا اور تشدد کا الزام ثابت ہونے پر پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سی ٹی ڈی گارڈن کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اہلکاروں پر شہری جاسم اور اس کے دوستوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے اور ان سے رقم لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ شہری کے اغوا، تشدد  اور پیسے لینے کا الزام ثابت ہونے پر گرفتار چاروں اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔