پتنگ کی دھاتی ڈور پختونخوا سے بن کر پنجاب میں سپلائی ہورہے ہیں ۔مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہيں پتا چلا ہے پتنگ بازی کی دھاتی ڈور خیبر پختونخوا سے بن کر پنجاب سپلائی ہورہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب کے دھاتی ڈور سے متعلق بیان پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ گردنیں کاٹنے والی دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سے پنجاب میں آرہی ہے، پنجاب میں ڈور آرہی ہے تو کیا آپ کی پولیس سو رہی ہے؟ کیا آپ کی پولیس صرف آپ کی سکیورٹی اور پروٹوکول پر مامور ہے؟

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس بیان سے ثابت کر رہی ہیں کہ ان کی حکومت نالائق حکمرانوں پر مشتمل ہے، لہٰذا خیبرپختونخوا اورپنجاب کے لوگوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے سے گریز کریں۔

ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کو جواب میں کہا کہ دھاتی ڈور سے متعلق نشاندہی الزام تراشی نہیں بلکہ رپورٹس کی بنیاد پر کی گئی ہے، صوبائیت کارڈ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے پر نظر رکھیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔