کے پی کے ،مینگورہ ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ۔

کے پی کے ملاکنڈ ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلےکی گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور  زلزلے کا مرکز کو ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس سے قبل آج صبح  10بج کر 26 منٹ پر بلوچستان میں اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 68 کلومیٹر دور سمندر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلےکی شدت 4.8  ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔