پنجاب اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کو دیئے جانے والے چیک باؤنس ہونے کا الزام

پنجاب اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کو دیئے جانے والے چیک باؤنس ہونے کا الزام

لاہور (وین ڈیسک) پنجاب اسمبلی اجلاس میں محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے ضرورت مندوں کے چیک باؤنس ہونے کا الزام سامنے آگیا، حکومتی رکن طاہر پرویز نے متعدد چیکس ایوان میں لہرا دیے۔

 

روزنامہ جنگ کے مطابق طاہر پرویز نے کہا کہ میرے پاس متعدد چیک ہیں جو محکمہ کی جانب سے جاری کیےگئے مگر کیش نہیں ہوئے، یہ امدادی چیک ہیں جس پر محکمہ کے افسران کے دستخط ہیں۔اگر محکمہ کے اکاؤنٹس میں پیسے نہیں تو یہ چیک غریبوں کا مذاق اڑانے کے لیے جاری ہوئے؟ اس میں کچھ چیک 2023 کے ہیں تو کچھ 2025 کے ہیں

Exit mobile version