واشنگٹن (ویب ڈیسک) مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں قائم کی گئی بحری ناکہ بندی کمزور پڑتی دکھائی دے رہی ہے، جہاں درجنوں ایرانی جہاز امریکی نگرانی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں فنانشل ٹائمز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 34 ایرانی آئل ٹینکرز ناکہ بندی کو عبور کر گئے، جن میں سے 19 جہاز خلیج فارس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 15 جہاز بحیرہ عرب سے ایران کی جانب داخل ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ان میں شامل 6 ٹینکرز ایرانی خام تیل اسمگل کر رہے تھے جن کی مجموعی مقدارسات سے 10 ملین بیرل بنتی ہے، اور اس تیل کی مالیت تقریباً 910 ملین ڈالر بتائی گئی ہے، جو ایرانی حکومت کے لیے اہم آمدن کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
