ٹیکساس(سچ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول نے مسلم خاتون پیتھا لوجسٹ کو اسرائیل کی حمایت سے متعلق حلف اٹھانے سے انکار پر نوکری سے فارغ کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمان خاتون باہیا اماوی گزشتہ 9 سال سے انڈیپنڈنٹ سکول (پی آئی ایس ڈی) میں بطور استاد بچوں کی ’سپیچ پیتھالوجسٹ‘ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہی تھیں۔متاثرہ ٹیچر کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر معاہدے کی تجدید کےلئے آفر لیٹر دیا جاتا تھا جو کہ گزشتہ 9 سال سے ایک جیسا تھا تاہم امسال دیئے گئے آفر لیٹر کے متن میں تبدیلی کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے کنٹریکٹ میں اضافی نکات شامل کئے گئے جس میں اسرائیل کا بائیکاٹ نہ کرنے کا پابند کیا گیا اور حلفیہ طور پر معاہدے کے دورانیے میں اسرائیل کا معاشی یا کسی بھی طرح کا بائیکاٹ نہ کرنے کا وعدہ مانگا گیا تھا۔اسرائیل سے وفاداری کا حلف نہ لینے پر ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا اورسکول کے اس فیصلے کےخلاف متاثرہ خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔خاتون نے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں موقف اپنایا کہ نوکری سے برخاست کرنا آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
نوجوان مسلمان لڑکی نے اسرائیلی کی ’غلامی‘ کرنے سے صاف انکار کر دیا لیکن پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ آزادی اظہار رائے کی مالا جپنے والے مغربی معاشرے کا اصل چہرہ بے نقاب
نوجوان مسلمان لڑکی نے اسرائیلی کی ’غلامی‘ کرنے سے صاف انکار کر دیا لیکن پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ آزادی اظہار رائے کی مالا جپنے والے مغربی معاشرے کا اصل چہرہ بے نقاب
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
پنجاب اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کو دیئے جانے والے چیک باؤنس ہونے کا الزام
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
سعودی عرب کا اعتراض، پاکستان نے سوڈان کیساتھ ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کی ڈیل مؤخر کردی
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
ٹرمپ کی بحری ناکہ بندی collapse کرگئی، ایران کے 34 آئل ٹینکر امریکی بحریہ سے بچ کر گزر گئے، ڈیلی میل کا دعویٰ
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026