برلن(سچ نیوز)جرمنی اور کئی دیگر یورپی ملکوں میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئی ہیں۔ یوں موسم سرما کے معیاری وقت کا آغاز ہو گیا ہے، تاہم یورپی یونین تبدیلی وقت کا یہ نظام ختم کرتے ہوئے ہم آہنگی پیدا کرنا چاہتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی یورپ کے متعدد ممالک میں گھڑیوں کو آگے پیچھے کرنے کے نظام پر تحفظات بھی پائے جاتے ہیں۔ تاہم اب مارچ 2019ء کے بعد سے معیاری وقت میں تبدیلی کا یہ سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔اس سال فروری میں یورپی پارلیمان نے یورپی کمیشن سے کہا تھا کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ اس نظام پر عمل درآمد جاری رکھنے کے فوائد کیا ہیں ؟اور اس میں ممکنہ تبدیلی کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟اس کے بعد یورپی سطح پر مکمل کیے گئے ایک آن لائن جائزے میں 4.6 ملین یورپی شہریوں نے حصہ لیا۔ ان میں سے تقریباً 84 فیصد سے زائد نے کہا کہ گرمیوں اور سردیوں میں یورپ کے مختلف معیاری اوقات کا نظام ختم کر دینا چاہیے۔ اس سروے میں حصہ لینے والے جرمن شہریوں کی تعداد 3 ملین کے قریب تھی۔یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ینکر چاہتے ہیں کہ اگلے برس ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات تک اس بارے میں مزید تفصیلات اکٹھی کی جائیں، شہری جو چاہتے ہیں، ہم بھی وہی کریں گے۔اس تجویز کے مطابق یورپی یونین کے رکن تمام ممالک کے پاس اپریل 2019ء تک کا وقت ہے، یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ وہ موسم سرما یا گرما میں سے کون سے معیاری وقت کا اپنے لیے مستقل انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔ معیاری وقت میں تبدیلی کے نظام کا مقصد گرمیوں میں توانائی کے ذرائع کو بہتر طور پر استعمال کرنا اور سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔
وقت کی تبدیلی، جرمنی اور کئی دیگر یورپی ملکوں میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں
وقت کی تبدیلی، جرمنی اور کئی دیگر یورپی ملکوں میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
پنجاب اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کو دیئے جانے والے چیک باؤنس ہونے کا الزام
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
سعودی عرب کا اعتراض، پاکستان نے سوڈان کیساتھ ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کی ڈیل مؤخر کردی
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
ٹرمپ کی بحری ناکہ بندی collapse کرگئی، ایران کے 34 آئل ٹینکر امریکی بحریہ سے بچ کر گزر گئے، ڈیلی میل کا دعویٰ
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026