لاہور (سچ نیوز) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع دیے جائیں۔ پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ اس ملک میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع دیے جائیں۔ مہوش حیات نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ لڑکیوں کو اگر ان کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت انسانی حقوق نے اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔