پیرس(سچ نیوز)فرانس میں جاری لاکھوں مظاہرین کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے ،وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہکسی ٹیکس کے نفاذ سے قوم کے اتحاد کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے،سڑکوں پر غیظ وغضب کی لہر ایک ناانصافی کے نتیجے میں پیدا ہوئی تاہم مظاہرین نے حکومتی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکومت نے مہنگائی پر شدید احتجاج کرنے والے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔فرانسیسی وزیرِ اعظم ایڈورڈ فلپ نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھائی گئی قیمتیں اب 6 ماہ کے لیے معطل رہیں گی،کسی بھی ٹیکس کے نفاذ سے قوم کے اتحاد کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے،سڑکوں پر مشتعل احتجاج کی لہر ایک ناانصافی کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھی اور اس کی وجہ یہ بنی تھی کہ لوگ وقار کے ساتھ رہنے کے قابل نہیں رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی مظاہرے کا پیشگی اعلان کیا جانا چاہیے اور یہ پُرامن انداز میں ہونا چاہیے۔دوسری طرف لاکھوں مظاہرین نے فرانسیسی وزیرِ اعظم ایڈورڈ فلپ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 6 ماہ معطل کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جب تک مطالبات حتمی طور پر نہیں مانتی احتجاج جاری رہے گا۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے رواں سال کے اوائل میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کردیا تھا جس کے خلاف ہزاروں شہری گذشتہ تین ہفتوں سے احتجاجی مظاہرے کر رہے تھے جبکہ آغاز میں پر امن مظاہرے پر تشدد احتجاج میں بدل گئے اور مشتعل مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا تھا ۔پیرس میں ہونے والے پر تشدد احتجاج میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہیں۔
فرانس میں حکومت نے لاکھوں مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ،مشتعل مظاہرین نے وزیر اعظم کا اعلان مسترد کر دیا ،احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
فرانس میں حکومت نے لاکھوں مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ،مشتعل مظاہرین نے وزیر اعظم کا اعلان مسترد کر دیا ،احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
پنجاب اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کو دیئے جانے والے چیک باؤنس ہونے کا الزام
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
سعودی عرب کا اعتراض، پاکستان نے سوڈان کیساتھ ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کی ڈیل مؤخر کردی
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
ٹرمپ کی بحری ناکہ بندی collapse کرگئی، ایران کے 34 آئل ٹینکر امریکی بحریہ سے بچ کر گزر گئے، ڈیلی میل کا دعویٰ
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026