پیرس(سچ نیوز) فرانس میں اسلام دشمن اور تارکین وطن مخالف دائیں بازو کی جماعت جنریشن آیڈینٹٹی کے سربراہ سمیت دیگر 2 سرکردہ رہنماﺅں کو 6 ماہ قید اور تنظیم پر 75 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی عدالت میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی انتہاپسند جماعت جنریشن آیڈینٹٹی کے سربراہ اور دیگر دو چوٹی کے رہنماﺅں کیخلاف الپس کے پہاڑوں کے راستے ملک میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کو زبردستی روکنے اور اسلام مخالف مہم چلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے تنظیم کے سربراہ کلیموں گانڈیلین، ا±ن کے ترجمان ایسپینو اور ایک تیسرے شخص ڈامی لیفیرے کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔فرانسیسی عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اس جماعت اور ان کے ارکان نے عوامی اور حکومتی ذمے داریوں میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش بھی کی جس پر تینوں مجرمان آئندہ پانچ برس تک ووٹ دینے کے اہل بھی نہیں ہوں گے جب کہ اس جماعت پر 75 ہزار یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے، علاوہ ازیں ان مجرمان کے بعض شہری حقوق کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں زیادہ تر مہاجرین اٹلی سے الپس کی پہاڑوں کے ذریعے داخل ہوتے ہیں، جنریشن آیڈینٹٹی کے سربراہ ایک چھوٹا طیارہ لے کر وہاں پہنچے اور مہاجرین کو نہ صرف روکا بلکہ تشدد کا نشانہ بنایا اور نفرت آمیز الفاظ سے پکارا تھا۔ فرانس میں نسل پرستی کے خلاف کام کرنے والے کارکن اور فرانسیسی حکومت ایک عرصے سے اس جماعت پر مکمل پابندی عائد کرنے کے حق میں ہیں۔
فرانس میں اسلام مخالف جماعت پر 75 ہزار یورو جرمانہ، رہنماﺅں کو 6 ماہ قید
فرانس میں اسلام مخالف جماعت پر 75 ہزار یورو جرمانہ، رہنماﺅں کو 6 ماہ قید
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
پنجاب اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کو دیئے جانے والے چیک باؤنس ہونے کا الزام
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
سعودی عرب کا اعتراض، پاکستان نے سوڈان کیساتھ ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کی ڈیل مؤخر کردی
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
ٹرمپ کی بحری ناکہ بندی collapse کرگئی، ایران کے 34 آئل ٹینکر امریکی بحریہ سے بچ کر گزر گئے، ڈیلی میل کا دعویٰ
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026