ممبئی (سچ نیوز) معروف ٹی وی سیریل ’فرنگ‘ کیخلاف احتجاج جاری ہے اور اب اس احتجاج میں بھی شدت آگئی ہے اور مظاہرین نے سنی لیون کے کردار کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کلائیاں کاٹ لی ہیں۔ٹائمز آف انڈیاکے مطابق کناڈا زبان کے حامی ایک گروپ نے راشٹریاہندوسینا کیساتھ مل کر سنی لیون کو دھمکی دی ہے ، اس مرتبہ مظاہرین نے احتجاج میں شدت لاتے ہوئے سنی لیون کی فلم’ ویرامادیوی‘ کیخلاف مظاہرے میں اپنے ہاتھ بھی کاٹ لیے ۔ مظاہرین کادعویٰ تھا کہ وہ سنی لیون کے کردار کیخلاف ہیں کیونکہ وہ تضحیک آمیز ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 3نومبر کو بنگلور کے نجی ہوٹل میں سنی لیون کی پرفارمنس متوقع ہے ۔