نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں ایک سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے جیل سے بچنے کے لیے خود پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی سے راتوں رات بیاہ رچا لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق38سالہ مجسٹریٹ دنیش کمار کی اپنی بیوی کے ساتھ طلاق ہو چکی تھی جس کے بعد اس نے متاثرہ لڑکی کے تعلق استوار کر لیا جو چار سال تک قائم رہا۔ بعد ازاں اس کی پوسٹنگ دوسرے شہر ہو گئی اور اس نے اس لڑکی سے تعلق ختم کر لیا۔گزشتہ دنوں وہ اپنے شہر واپس آیا تو لڑکی اس کے پاس پہنچ گئی۔ جب مجسٹریٹ صاحب نے تعلق بحال کرنے سے انکار کیا تو لڑکی وہاں سے سیدھی پولیس کے پاس چلی گئی اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ”دنیش نے مجھ سے شادی کا وعدہ کر رکھا تھا اور اسی وعدے کی وجہ سے میں نے اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔ ان چار سالوں میں میں دو بار حاملہ ہوئی اور دنیش نے مجھے اسقاط حمل پر مجبور کر دیا۔“ لڑکی کے ایف آئی آر درج کروانے پر پولیس حکام اور دیگر سینئر افسران نے مجسٹریٹ دنیش سے ملاقات کی اور اسے سمجھایا کہ وہ لڑکی سے شادی کرکے معاملہ رفع دفع کر دے جس پر وہ رضامند ہو گیا اور آدھی رات کو ایک مقامی مندر میںلڑکی کے ساتھ شادی کر لی۔
بھارت میں مجسٹریٹ پر جنسی زیادتی کا الزام لیکن راتوں رات اس لڑکی کیساتھ کیاسلوک کیا؟ انتہائی دلچسپ کہانی سامنے آگئی
بھارت میں مجسٹریٹ پر جنسی زیادتی کا الزام لیکن راتوں رات اس لڑکی کیساتھ کیاسلوک کیا؟ انتہائی دلچسپ کہانی سامنے آگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
پنجاب اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کو دیئے جانے والے چیک باؤنس ہونے کا الزام
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
سعودی عرب کا اعتراض، پاکستان نے سوڈان کیساتھ ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کی ڈیل مؤخر کردی
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
ٹرمپ کی بحری ناکہ بندی collapse کرگئی، ایران کے 34 آئل ٹینکر امریکی بحریہ سے بچ کر گزر گئے، ڈیلی میل کا دعویٰ
منجانب
bilal asghar
22/04/2026
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026