مریم نواز نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان پرماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنی کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس  سے ملاقات کی جس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ 2 طرفہ تجارتی حجم 2.3 ارب ڈالر تک پہنچنا قابل اطمینان ہے۔

دوسری جانب مریم نواز نے  سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو منصوبے کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دے دیا اورپروجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔

بعد ازاں  مریم نواز نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔