بنوں، دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کے مطابق سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حملہ آوروں سے اسلحہ، ہینڈگرینیڈ، آئی ای ڈیز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں اور  زخمی اپنے ساتھ لے گئے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔