بھارت سے بغیر علاج بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان۔

وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے  بھارت سے بغیر علاج واپس بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری طور پر کروانے کا اعلان کردیا۔

پہلگام حملے کے بعد بھارت نے تمام پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا اس اقدام کی باعث علاج کیلئے جانے والے بہت سے لوگوں کو بغیر علاج کروائے واپس بھیج دیا گیا۔جس میں  شاہد علی کے 2 بچے بھی شامل ہے جو دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان  کیا ہےکہ بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر ملک میں ہی ہوگا جب کہ وزیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو بچوں کی فیملی کی مدد کی ہدایت کی۔

کیونکہ شاہد علی نے حکومت سے بچوں کا علاج کروانے کی اپیل کی تھی جو  وفاقی حکومت نے سن لی۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔