صوابی میں پرانی دُشمنی پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی

صوابی میں فائرنگ سے خاتون اور اس کے شوہر سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئے ۔

(کے پی کے)پولیس کے مطابق صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے ڈھیرو لار گدون میں ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا ایک قریبی رشتہ دار شامل ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک بچی زخمی بھی ہوئی۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمی اور لاشوں کو ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ ابتدائی طور پر پرانی دُشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔