سٹاک ایکسچینج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 465 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 465 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 75 ہزار 517 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 701 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح 76 ہزار 187 اور کم ترین 75 ہزار 485 رہی۔

حصص بازار میں آج 44 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 186 ارب روپے ہے

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔