کراچی: پولیس مقابلہ، جیگھو گروپ کے کمانڈر اور 2 ساتھی گرفتار

کراچی کے ماڑی پور روڈ پر پیپلز گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں گرفتار ہونے والوں میں لیاری گینگ وار جیگھو گروپ کا کمانڈر بھی شامل تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم محمد عارف قتل کے مقدمات میں مفرور تھا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 28 اکتوبر 2023ء کو شہری عبدالاحد کوقتل کیا تھا،جبکہ 2015ء میں شہری شاہ محمد کو بھی قتل کیا تھا

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔