کراچی پولیس اچھی فورس ہے، امید رکھتے ہیں جرائم کا خاتمہ کرے گی: وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس اچھی فورس ہے اور  امید ہے بہترین کام کرکے جرائم کا خاتمہ کرے گی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب، ڈی آئی جی مقدس حیدر اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ نے کراچی پولیس کو ہدایت کی کہ کراچی میں آج اور کل سخت سکیورٹی رکھیں اور نگرانی بڑھائیں، ہرلحاظ سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ  پولیس نے گزشتہ روز بلدیہ میں چھاپا مار کر عبداللہ  اور شاہدکو بازیاب کرایا

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔