اپیلٹ ٹربیونل نے سینیٹ الیکشن میں اعظم سواتی کے کاغذات منظور کرلیے.

پیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سینیٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائرکی تھی جس پر اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔ اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیےاپیل پربعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔