پاکستان مشکل وقت میں روس کے ساتھ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ ہے۔

شہباز شریف نے ماسکو میں کروکس ایکسپو سینٹر میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 62 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خود کار اسلحے سے لیس کم از کم 3 حملہ آوروں نے سٹی ہال میں گھس کر فائرنگ اور دھماکا کیا، دھماکے سے کنسرٹ ہال میں آگ لگ گئی، دھماکے کے باعث کنسرٹ ہال کی چھت گرنے سے لوگ دب گئے

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔