چینی حکومت نے بلوچستان اور کے پی کے متاثرین بارش کیلئے ایک لاکھ ڈالرکا امداد

چینی حکومت کی طرف سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کیلئے ہنگامی امداد دی گئی ہے۔ 

اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق چینی سفیر نے ایک لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد سیکریٹری خارجہ کے حوالے کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چینی سفیر نے کہا امید ہے کہ یہ نقد عطیہ ضرورت مند لوگوں کو بروقت امداد پہنچانے میں معاون ہوگا۔ 

اعلامیہ کےمطابق چینی سفارتخانے کی جانب سے گوادر میں منرل واٹر کی 30 ہزار بوتلیں، کھانا اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق بارش سے متاثرہ افراد کو چین کی امداد سے تعمیر کیے گئے اسکول میں منتقل کیا گیا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔