بلوچستان; پشین میں ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد

بلوچستان; پشین میں ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

لیویز حکام کے مطابق ایک خالی ایمبولینس گلستان سے کوئٹہ کی جانب آرہی تھی تو سرانان کے مقام پر لیویز حکام نے اس کی تلاش لی تو ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

لیویز حکام نے بتایاکہ لیویز نے ایمبولنس قبضے میں لے کرملزم کوگرفتارکرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے چرس کی اسمگلنگ کیلئے منی بس کو ایمبولینس بنایا تھا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔