وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے  ملاقات کی۔

شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ان کی آرمی چیف سے پہلی ملاقات ہوئی جس میں جنرل عاصم منیر نے انہیں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد  پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔